پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی بار 263 رنز سے بڑا ہدف چیز کرکے تاریخ رقم کردی، گرین شرٹس نے یہ کارنامہ بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف سرانجام دیا۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیا جو بابر اعظم الیون نے 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل سب سے بڑا عبور ہونے والا ہدف 328 رنز تھا۔ آئرلینڈ نے 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف یہ ہدف عبور کیا تھا جبکہ اس سے قبل 2011ء میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 338 رنز بناکر میچ ٹائی کیا تھا۔
1992ء ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 263 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
پاکستان کا مجموعی ٹوٹل ورلڈ کپ میچ کی دوسری اننگز کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے۔
پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں دو سنچریاں بنی ہیں، سری لنکا کے خلاف اس مقابلے میں عبداللّٰہ شفیق نے 113 اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 رنز کی باری کھیلی۔
Comments are closed.