نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی میں 200 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 203 رنز کی شراکت بنائی، بابر اعظم 110 اور محمد رضوان 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
تینوں بار بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے اپنے کیریئر میں پانچویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بڑی پارٹنرشپ بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف گذشتہ سال سنچورین میں 205 رنز کاہدف حاصل کیا، اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت بنائی، بابر اعظم نے 122 اور محمد رضوان نے 73 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف دسمبر 2021 کراچی میں 208 رنز کا ہدف حاصل کیا، اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 158 رنز کی شراکت بنائی، بابر اعظم نے 87 اور محمد رضوان نے 79 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.