پاکستان نے افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ہیں، ہم خودمختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کیلئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نےاس حوالےسے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی،افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے الزامات افغان قیادت میں افغان عوام کی منشا کے مطابق مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہاکہ ڈی ٹریک کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔
Comments are closed.