بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: افغان امن کانفرنس کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افغان مندوبین دوحہ کانفرنس میں شرکت کے باعث اسلام آباد میں منعقدہ امن کانفرنس میں نہیں آ سکیں گے۔

پاکستان نے 30 مختلف افغان مندوبین کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ افغان امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سفیر کانفرنس کے بروقت انعقاد کے لیے حتمی کوششیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے تیاریاں کر رکھی ہیں مگر افغان قائدین تقسیم ہیں، اگر ضرورت پڑی تو امن کانفرنس کی تاریخ بھی بدل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 30 مختلف افغان مندوبین کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ افغان امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔

کانفرنس 3 روز جاری رہے گی جس کی کارروائی اِن کیمرا ہو گی، کانفرنس سے وزیرِ اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ افغان امن کانفرنس میں طالبان لیڈرز کو مدعو نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.