بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا کے وار، 3 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 628 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 163 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 508 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار 829 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.