پاکستان میں کورونا ویکسینیشنز مہم کا باضابط آغاز کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پہلی ویکسین لگادی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری و دیگر موجود تھے۔
عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہیں، سارے صوبوں میں ویکیسن کی تقسیم منصفانہ طور پر ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ نے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان پر کرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ ہمیں کورونا وائرس سے متعلق ضوابط( ایس او پیز) پر بھی عمل کرنا چاہیے۔
عمران خان نے تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہاکہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔
Comments are closed.