پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس کے لیے کمپنی کی جانب سے جدید دو طیارے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے لیے آن لائن ایپلی کیشن بھی چند روز میں دستیاب ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔
اس حوالے سے سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عاصم نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر ٹیکسی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ایئر اسٹرپس پر بھی ممکن ہو گی، ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون کو باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
عاصم نواز کا کہنا ہے کہ آن لائن ایئر ٹیکسی میں آدھی قیمت پر سروس مہیا کی جائے گی، بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی بزنس میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے ویب ایپلی کیشن بھی آئندہ چند دنوں میں متعارف کی جائے گی، ابتدائی طور پر ایئر ٹیکسی سروس کو پاکستان کے 9 ایئر پورٹس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس، رحیم یار خان اور بلوچستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکیورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کر سکیں گے۔
Comments are closed.