پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں مالی سال کےابتدائی 7 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدآت میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا جنوری موبائل فونز کی درآمدات 185 ارب 12 کروڑ روپے رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 118 ارب 67 کروڑ روپے تھیں۔
اسی طرح جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 41.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جنوری 2021 میں موبائل فونز کی درآمدات 31 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے رہیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 22 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات 8.29 فیصد کم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2020 میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 34 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔
Comments are closed.