محکمہ موسمیات نے آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ تک پاکستان میں رہنے کی توقع ہے۔
مغربی ہواؤں کی موجودگی کے باعث اتوار سے بدھ تک کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی اتوار سے بدھ تک بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کے سلسلے کی موجودگی کے باعث پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی اتوار سے بدھ تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.