بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں سلو پچز پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی تنقید

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان میں سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے اچھی پلاننگ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مارک وا نے سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ بہت ہی معمولی سی ہے،مجھے ایسی پِچز نہیں پسند جہاں فاسٹ بولرز باؤنسرز نہ کرسکیں۔

مارک وا کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں باؤنسی اور فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بنائی جائیں،سلو پِچز ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے اچھی پلاننگ نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر براڈ ہاڈن نے کہا کہ دورۂ پاکستان پر فیصلہ کن پِچز نہیں بنائی گئیں، سلو پچز نے شاہین شاہ آفریدی جیسے باصلاحیت بولرز کو غیرموثر بنا دیا ہے۔

براڈ ہاڈن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت فاسٹ بولنگ میں ہے،ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.