جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان میں سرطان تیزی سے بڑھ رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سرطان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرطان سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ لوگوں میں جسمانی مشق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

کرن کینسر اسپتال میں عالمی سطح پر سرطان سے آگاہی کے دن کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پان گٹکا تمباکو نوشی صحت کو تباہ کرنے کے ساتھ سرطان کے پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں۔

لوگوں میں شعور اجاگر کرنا چاہئے کہ وزن تیزی سے بڑھانے والے بازاری کھانوں سے اجتناب کریں اور چہل قدمی اور جسمانی مشقت کو زندگی کا حصہ بنائیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.