پاکستان میں ایک سال میں 956 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں میں ریئل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما کے سیکٹرز شامل ہیں۔
بین الاقوامی ریسرچ ادارے اپسوس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ریئل اسٹیٹ میں ایک سال کا 500 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جاتا ہے، سگریٹ انڈسٹری میں 240 ارب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چائے کی انڈسٹری میں 45 ارب روپے، دواؤں کے شعبے میں 65 ارب روپے، ٹائرز اور آئل سیکٹر میں 106 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.