بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکیسین فروخت ہوگی

پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

روس سے کورونا ویکسین درآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویکسین ایک سے دو ہفتے میں پاکستان میں دستیاب ہونے کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسپٹنک فائیو ویکسین 91.6 فیصد مؤثر ہے ۔

غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں نجی لیب کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کا دیگر ویکسین درآمد کرنے کا منصوبہ ہے لیکن اسپٹنک فائیو کی دستیابی پہلے ہوگی۔

انہوں نے ویکسین کی درآمدی قیمت یا لاگت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا تاہم واضح کیاکہ پاکستان میں اسپٹنک فائیو ویکسین کی قیمت عالمی سطح کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر اسپٹنک کی 2 ڈوز کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے جو 3 ہزار 200 پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔

نجی لیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسین کی طلب بہت زیادہ ہے ، اگلے تین سے چار ماہ میں جب زیادہ ویکسین دستیاب ہوگی تو قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

ویکیسن کی من مانی قیمت پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بھی کہا کہ قیمت محدود نہ رکھی گئی تو اس سے عدم مساوات کو مزید تقویت ملے گی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ وہ نجی لیب سے براہ راست معاہدے سے لاعلم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.