اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھےگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہی اصول دیگر مصنوعات کی درآمدات کے لیے ہے، 75 فیصد آبادی کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کردیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر کیا گیا ہے۔
اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برخلاف اضافہ کردیا۔
Comments are closed.