وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹی لیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹی لیٹر کی رجسٹریشن کے حوالے سے بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹی لیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دو سال میں میڈیکل انجینئرنگ میں سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاندار کارنامے انجام دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کا جو مقابلہ پاکستانیوں نے کیا ہے اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
Comments are closed.