انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے 2031 تک کے عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے اعلان کے بعد سے ہی بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔
اس اعلان کے بعد بھارت کے وزیر برائے کھیل اور امورِ نوجوانان انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا تب بھارتی حکومت اور وزارتِ داخلہ ایونٹ میں بھیجنے کا فیصلہ دیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے پرامید ہیں کہ ایونٹ سے متعلق کوئی منفی چیز سامنے نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی ٹیم ایونٹ سے خود کو باہر نکالے گی۔
دوسری جانب بھارتی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی چیمپئن شپ کے دوران تمام عوامل کو دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں سے ہوم سیریز کھیل کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ہی میدانوں پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جو اس نے 2017 میں اوول کے میدان میں بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست دے کر جیتا تھا۔
Comments are closed.