برٹش کونسل نے پاکستان میں جاری صورتحال کے پیش نظر جمعرات 11 مئی کو ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کردیے ہیں۔
برٹش کو نسل کے اکاؤنٹس ریلشن شپ منیجر سندھ و بلوچستان خرم شاہ کے مطابق جمعرات 11 مئی کو صبح اور شام والے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل اسسمنٹ کے ترجمان ارسلان صدیقی کے مطابق منسوخ شدہ پرچے دوبارہ نہیں ہوتے کیونکہ یہ پوری دنیا میں ہوتے ہیں جبکہ ایک امتحانی پرچے کے دو حصے ہوتے ہیں دیے گئے دوسرے پرچے اور دیگر کارکردگی کی بنیاد پر نمبر ایڈجسٹ کردیے جاتے ہیں۔
کیمبرج اسٹنٹ کی پاکستان میں سربراہ عظمیٰ یوسف نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح طلبہ اور اساتذہ کی سیکیورٹی ہے لہٰذا جمعرات کو صبح اور شام میں ہونے والے پرچے پورے پاکستان میں نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.