گزشتہ شب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ سامنے آگئی۔
انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔
ٹیلی کام حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ کے قریب خراب ہوئے سب مرین کیبل کا متبادل انتظام کرلیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔
ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل اے ای ون کے ڈیٹا کی دیگر کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے، کل رات کے مقابلے آج انٹرنیٹ کی رفتار قدرے بہتر ہے۔
خیال رہے کہ فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ’ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل‘ کی خرابی کی مرمت میں کئی دن لگنے کا خدشہ تھا۔
Comments are closed.