پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 3 مریض فوت ہو گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 603 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 413 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 973 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 3 لاکھ 20 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 36 فیصد،گلگت میں 1 اعشاریہ 64 فیصد اور پشاور میں 1 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.