بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، ملک امین اسلم

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ملک امین اسلم نے کہا کہ اس معاملے حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو مکمل بند بھی کردیا جائے تب بھی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کے لیے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن لگارہے ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم شکست خوردہ عناصر  اکھٹا ہیں، یہ کرپشن زدہ لوگ ہیں، پچھلی حکومتوں کی کرپشن کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

ملک امین اسلم نے یہ بھی کہاکہ بیرون ملک کانفرنس کے حوالے سےالزام لگایا گیا،اُس ایم این اے کوپارٹی نےشوکازجاری کردیاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.