بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس مہم چلانے کے پیسے نہیں ہوتے، اسلم گل

ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر  این اے 133 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار  اسلم گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس تو مہم کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کبھی بھی یہ وتیرا نہیں رہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کرے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ سال 2018 میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ووٹوں کا دسواں حصہ بھی نہیں تھا۔

 اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا خرچہ حلقے کے عوام اٹھاتے ہیں، فواد چوہدری بتائیں کہ وہ خود حکومت میں کس طرح آئے۔

پی پی پی امیدوار نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں، کون کون اے ٹی ایم بنا، کس کس نے کتنا خرچ کیا، فواد چوہدری کو الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.