جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم یکجہتیٔ فلسطین منایا جا رہا ہے

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یک جہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔

مساجد میں خطباتِ جمعہ میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے خطبۂ جمعہ میں کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر اب فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے، امتِ مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اُنہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر خاموش ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو بطور او آئی سی سربراہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں یک جہتیٔ فلسطین کانفرنس ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.