جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے، سراج الحق

way to support

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ کراچی سے لے کر چترال تک قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسلم حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں یا نہ دیں ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مسئلہ فلسطین اسلام اور ایمان کا مسئلہ ہے۔یہ بات انہوں نےلاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ ہماری عزت اور ایمان ہے، مسجد اقصیٰ کی آزادی کا مشن ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں، اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے، ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا ہوگا، آج اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کہاں سوئے ہوئے ہیں، یہودی خاتون نے بھی فلسطینیوں کے حق میں بیان دیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے کہا ہم ماؤں، بہنوں کی عزت کرتے ہیں، کچھ امریکی ایجنٹ حماس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عالم اسلام کے حکمران بتائیں اسرائیل کے محافظ ہیں یا فلسطینیوں کے؟، امریکہ غلیل پکڑنے والے فلسطینیوں کو دہشت گرد کہتا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے فلسطین میں دو ریاستوں کا بیان دیا، انوارالحق کاکڑ صاحب یہ قائداعظم کی پالیسی نہیں ہے، نگران وزیراعظم کا بیان فلسطینیوں کے ساتھ بے وفائی ہے، نگران وزیراعظم اپنا بیان واپس لیں۔

You might also like

Comments are closed.