پاکستان سے 316 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
آج مزید 5 حج پروازیں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور لاہور سے مدینہ منورہ پہنچیں گی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللّٰہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو کراچی سے رخصت کیا تھا۔
عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.