بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سے امدادی سامان پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لبنان پہنچا دیا گیا

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے کارگو پرواز کے ذریعے خصوصی امدادی سامان بیروت پہنچا دیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کی کارگو پرواز پی کے 6711 اسلام آباد سے پیر کی صبح 5 بجکر 18منٹ پر لبنان کے لیے روانہ ہوئی۔

اس خصوصی پرواز میں کھانے پینے کی اشیاء، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات اور حفاظتی ساز و سامان کے کنٹینرز تھے۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارہ مقامی نے وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 42 منٹ پر بیروت انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

امدادی سامان حکومت پاکستان کی طرف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لبنان کے عوام کیلئے بھجوایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.