آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا ہے کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر آئندہ 5 سال تک ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، جب برادر ملک سے اعلی معیار کا چاول مل سکتا ہے تو ہم کہیں اور سے کیوں منگوائیں؟
آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان کو بھائی اور قریبی دوست قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ کے دوران میری دو بار وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوئیں، یہ وزیراعظم سے ملاقاتوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر 5 سال کی ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان کے عوام پاکستان کی سیاسی و اخلاقی حمایت کی بے پناہ قدر کرتے ہیں۔
الہام علیوف نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران اور پھر ہمارے خطے کی آزادی کے موقع پر ہماری مسلسل حمایت کی اور ہمارا مسلسل ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگارہ خطے کو جوڑ نے کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے، اسے ہمارے انفراسٹرکچر سے جوڑنا کوئی بڑی بات نہیں۔ خطے کو باہم ملانے سے تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے، تمام ممالک کو مل کرمخلصانہ تعاون کی بنیاد رکھنا ہوگی، ایران بھی اس حق میں ہے۔
Comments are closed.