وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی ذرائع سے بھارتی مکروہ اقدامات اور تشدد کو بے نقاب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی، لگتا ہے کہ موزوں وقت 2023 ہوگا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈینئل پرل کے قتل پر انکے خاندان کو انصاف فراہمی کے خواہاں ہیں، آنے والے دنوں میں امریکا کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں سے ہے، کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہر اس ادارے سےتعاون کررہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے گا۔
Comments are closed.