پاکستان ریلوے کے بکنگ سسٹم کو ڈاؤن ہوئے 2 روز ہوگئے، ترجمان کے مطابق ریلوے سرور میں خرابی جلد مکمل طور پر دور کر دی جائے گی۔
ملک بھر میں دو روز سے ٹرینوں کی بکنگ کا عمل متاثر ہے، پہلے سے بکنگ کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سرور میں ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
آن لائن بکنگ کرانے والے مسافروں کے پاس ہارڈ کاپی نہ ہونےکے باعث مشکلات ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے سرور میں خرابی پردوسرے دن بھی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر ریلوے نے خرابی دور کرکے فوری ٹکٹوں کا حصول یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
Comments are closed.