پاکستان ریفائنری نے روسی خام تیل امپورٹ روکنے کی تردید کردی۔
اعلامیہ پاکستان آئل ریفائنری میں کہا گیا کہ روسی تیل کامیابی سے ریفائننگ کے مرحلے سے گزرا، بہتر کاروباری شرائط پر تیل ملا تو دوبارہ ریفائننگ کی جائے گی۔
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے روس سے خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔
ریفائنریز ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ11 اور 26 جون کے 2 جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا۔
Comments are closed.