پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔
پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے پاتھ وے پروگرام کے کوچز کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
ٹریننگ سیشن میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں، فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز بھی کی گئیں۔
پاکستان جونیئر لیگ کے لیے 19 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں، باقی 5 غیر ملکی کھلاڑی اگلے 2 روز میں لاہور پہنچیں گے۔
غیر ملکی کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی سہولیات سے مطمئن دکھائی دیے اور جم کر ٹریننگ کی۔
پاکستان جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔
Comments are closed.