
وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فیٹف کا اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے اقدامات کی کڑی ہے، فیٹف کی ٹیم پاکستان سے مشاورت کے بعد پاکستان آئے گی، ان شاءاللّٰہ جلد پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔
فیٹف کے معاملے پر وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔
حناربانی کھر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے شرائط پوری کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرلیا، دہشتگردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔
وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ فیٹف میں پاکستان کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، سال 2021 کے پلان پر پاکستان نے جلدی عمل کیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ جلد پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا، فیٹف کے ساتھ پاکستان کا تعاون ہماری حکمت عملی کاحصہ ہے۔
حنا ربانی کھر نے بتایا کہ ہم ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جسے شرائط پوری کرنے کیلئے دو ایکشن پلان پر بیک وقت عمل کرنا پڑا۔
Comments are closed.