ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

گرین شرٹس سیریز میں برتری مستحکم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن دلا سکتا ہے۔

دوسرا ون ڈے سہ پہر ساڑھے 3 بجے کھیلا جائے گا، میچ سے قبل پنڈی میں ہفتہ کو بادلوں کے ساتھ ایک گرم دوپہر ہوگی اور اس کے بعد ٹھنڈی شام میں کھلاڑیوں کی آزمائش شروع ہوگی۔

وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہوگی، تاہم اسپنرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ٹاس ایک بار پھر اہم کردار ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.