پاکستان بار کونسل نے پارلیمنٹ کی عدالتی اصلاحات پر قانون سازی کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم امتناع پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کل یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کردیا۔
ملکی آئینی اور سیاسی بحران کے حل کیلئے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں وکلاء کنونشنز بھی بلا لیا گیا، پہلا وکلاء کنونشن 29 اپریل کو بلوچستان میں ہوگا۔
پاکستان بار نے آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔
بار کونسل کے نمائندوں نے گزشتہ دونوں لاہور میں گول میز کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو وکلاء شامل تھے وہ ایک سیاسی جماعت کے ترجمان ہیں، ذاتی ایجنڈے کیلئے وکلاء کو تقیسم ہونے نہیں دیں گے۔
Comments are closed.