پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے، کرکٹر ول ینگ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ول ینگ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے انہوں نے کافی اچھا کھیلا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ول ینگ نے کہا کہ اس سیریز سے ہمیں کافی فائدہ ملا ہے، ورلڈ کپ کے سال میں ایشیا میں یہ سیریز کھیلنا کافی مددگار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیریز اچھی نہیں گئی لیکن لڑکوں نے آج اچھا کھیلا، خوشی ہوئی کہ ہم نے آج اچھا کھیلا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ہے، ورلڈ کپ کیلئے رینکنگ اہم نہیں ہوتی

کیوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پورے دورے میں کراؤڈ کافی اچھا تھا، نہ صرف گراؤنڈ میں بلکہ ہوٹل اور سفر میں بھی لوگوں نے کافی محبت دکھائی، ہم مہمان تھے لیکن لوگوں نے ہمیں بھی برابری سے سپورٹ کیا۔

ول ینگ نے کہا کہ افتخار احمد نے بہت اچھی اننگز کھیلی، ان کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بہت اچھا کھیلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.