امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاس فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تمام شرائط ماننے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں ہے اس کے باوجود حکومت خوش ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے دلدل میں پھنسنا حکومت کی ناکامی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 20 روپےاضافے کی تیاری ہوگئی ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوگرا کی بھیجی گئی سمری میں کچھ روپے کی کمی کردیں اور پھر پی ٹی آئی اس پر جشن منارہی ہوگی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو مزید ہزار دن یا سال بھی مل جائیں تو کچھ نہیں کرسکتے، یہ صرف عوام کو بے وقوف بناسکتے ہیں۔
Comments are closed.