جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان اور ترکی انتہائی قرب رکھنے والے ممالک ہیں: شفقت محمود

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترک عوام کے مابین کلیدی محبت بھرے تعلقات ہیں، ‎دنیا میں اگر کوئی انتہائی قرب رکھنے والے ممالک ہیں تو وہ پاکستان اور ترکی ہیں۔

ترک قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ‎چناکلے معرکہ، نئے جدید ترکی کی بنیاد بنا، ترک قوم فخر، بہادری، جرات، فتح اور کامیابیوں کے تسلسل کی علامت بن کر ابھری۔

انہوں نے کہا کہ ‎پوری مسلم امہ کیلئے مضبوط تر ترکی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ‎قوموں کی زندگی میں شاعری نے انقلابی کردار ادا کیا، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری تحریک پاکستان کی روح تھی۔

 شفقت محمود نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں عوامی جدوجہد ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری کے طفیل آگے بڑھی، ترک شاعرمہمت عاکف ارسوئے نے بھی ترک قوم کیلئے علامہ اقبال جیسا کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‎امید ہے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات کا مضبوط رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.