اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین نے پاکستان اور بھارت میں طویل گرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسکوت ڈنکین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مارچ کے ابتداء سے ہی گرمی کی لپیٹ میں رہے ہیں، بھارت اور پاکستان جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حالیہ گرمی کے دوران درجہ حرارت اپریل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی جھو سکتا ہے۔
ماہر موسمیات اسکاٹ لینڈ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے کچھ حصے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے ہمارا سیارہ گرم ہوتا جائے گا، گرمی کی لہریں زیادہ شدید ہوتی جائیں گی۔
Comments are closed.