بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات

پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوگئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا اور صدر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سارو گنگولی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 27 ویں سالگرہ کی تقریب 26 ہزار فٹ کی بلندی پر منائی گئی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا اور سارو گنگولی نے غیر رسمی ملاقات کے دوران ایشیا ئی کرکٹ کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو سارو گنگولی نے رمیز راجا کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے کا عزم لیے، بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی آج اے سی سی اجلاس کے بعد وطن واپسی شیڈول ہے۔

رمیز راجا نے اجلاس کے دوران بنگلادیش، سری لنکن اور ایمریٹس کرکٹ کے حکام سے بھی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.