
ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔
آج ہی ٹیم کو جوائن کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
سیریز سے قبل نیٹس پر دونوں ٹیموں نے بھرپور مشقیں کیں۔
پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ٹریننگ سے غیر حاضر رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔
Comments are closed.