منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا

پاکستان ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پرآگئی۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا جس کے مطابق بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کا 2020ء میں کھیلا گیا وہ شاٹ ڈھونڈ نکالا جو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی 18 میچوں میں 120پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم 18 میچوں میں 120پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.