پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نمائندے روبوٹس کی طرح ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے زیادہ کچھ نہیں، حکومت کے دیے نمبرز پر ماہرین شکوک کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس ایوان سے زیادہ بابوں کا کردار ہے، ہمسایہ ملک میں بجٹ بنانے میں پارلیمنٹ کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے، پاکستان میں پارلیمانی نمائندے روبوٹس کی طرح ہیں۔
پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ پاکستان کا ٹیکس نظام منصفانہ اور پروگریسیو ہونا چاہیے، ہمارا ٹیکس کا نظام امیروں کو فائدہ دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ چالیس کھرب کی ایمنسٹی ہر سال دی جاتی ہے، غریبوں پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے جاتے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے سیاسی حلقوں کو خوش کیا جا رہا ہے، بڑے سرمایہ کار قرض لیتے ہیں غریب کے لیے کوئی قرض نہیں۔
Comments are closed.