وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں شجرکاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے، پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شجرکاری مہم سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دنیا میں ہر شخص کے لیے 422 درخت ہیں، پاکستان میں صرف 5 ہیں، کینیڈا میں ہرشخص کے لیے 10 ہزار 163 درخت ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر شخص کے لیے 28 درخت ہیں، گرین لینڈ میں 4964، آسٹریلیا میں ہرشخص کے لیے 3266 درخت ہیں، امریکا میں ہرشخص کے لیے699 اور فرانس میں203 درخت ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایتھوپیا میں ہر شخص کے لیے 143، چین میں130 اور برطانیہ میں 47 درخت ہیں۔
Comments are closed.