لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی فیملی نے نیا ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ قائم کردیا ہے۔
اس فیملی نے یہ ورلڈ ریکارڈ ’موسٹ فیملی ممبرز بورن آن دی سیم ڈے‘ کی کیٹیگری میں یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
حیرت انگیز اتفاق ہے کہ ریکارڈ ہولڈر فیملی میں 9 افراد ہیں اورسب 1 اگست کو ہی پیدا ہوئے۔
اس فیملی کے افراد میں امیر آزاد منگی، ان کی اہلیہ خدیجہ اور 7 بچوں پر مشتمل ہے، جن میں جڑواں بچوں کے دو سیٹ بھی شامل ہیں۔
امیر آزاد منگی یکم اگست 1968ء کو پیدا ہوئے، ان کی بیوی یکم اگست 1973ء کو، ان کی پہلی بیٹی سندھو یکم اگست 1992ء کو، جڑواں بیٹیاں سسی اور سپنا یکم اگست 1998 کو، پہلا بیٹا عامر یکم اگست 2001ء کو، دوسرا بیٹا امبر 1 اگست 2002ء کو اور پھر جڑواں بیٹے امر اور احمر یکم اگست 2003ء کو پیدا ہوئے۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر آزاد منگی کی شادی کی سالگرہ بھی یکم اگست کو ہے، اس طرح یکم اگست اس پوری فیملی کے لیے ایک اہم تاریخ بنتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نیا ریکارڈ بنا کر پاکستانی فیملی نے 5 افراد پر مشتمل ایک امریکی فیملی کا ریکارڈ توڑا ہے، جس کے پاس یہ گنیز ریکارڈ 1966ء سے موجود تھا۔
Comments are closed.