جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

شکیب الحسن سے مداحوں کی محبت بدتمیزی میں تبدیل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ایک تقریب سے واپسی پر بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران وہ گرتے ہوئے بال بال بچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے واپسی پر شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا، اس دوران ان کو دھکے دیے گئے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران بنگلادیشی کرکٹر گرتے ہوئے بھی بچے تاہم انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے رہے۔

رواں ماہ بھی ایک تقریب کے دوران شکیب الحسن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی تاہم اس وقت انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کردیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن اکثر گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ گراؤنڈ کے باہر اپنے رویے کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

شکیب الحسن بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئے تھےجہاں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی تھی۔

اس موقع پر شکیب الحسن نے ایک شخص کو اپنی کیپ سے 3 مرتبہ مارا جس کے بعد انہیں وہاں سے روانہ کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.