کورونا وباء کی نئی لہر کے بعد خلیجی ملک قطر نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
قطر کی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن کے شہریوں پر قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس پابندی کے بارے میں قطر ایئرلائن نے پاکستان سے قطر جانے والے مسافروں کو آگاہ بھی کردیا۔
قطر ایئرلائن کے مطابق 28 اپریل تک بکنگ کے حامل مسافر قطر کا سافر کر سکیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق 29 اپریل سے ہوگا۔
جن مسافروں کی بکنگ کینسل ہوئی ہے وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔ قطر حکومت نے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔
Comments are closed.