روس کے یوکرین میں حملوں کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں پھنسی پاکستانی لڑکی آمنہ حیدر کی مدد سے انکار کر دیا۔
آمنہ حیدر کا بتانا ہے کہ وہ کیف سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں چھپی ہوئی ہی، پاکستانی سفارتخانے سے نکلنے والی بس نے انہیں پِک کرنے سے انکار کردیا۔
اُن کا بتانا ہے کہ کیف جانے والے راستے بند ہیں، میرے پاس ٹرانسپورٹ نہیں کہ کیف پہنچ سکوں، سفارتخانے نے کہا صبح ٹرنوپل نہ پہنچی تو وہ مدد نہیں کریں گے۔
آمنہ حیدر کا کہنا ہے کہ کل چلنے والی بس کے بعد اگلی بس کب چلے گی اس متعلق سفارتخانے کو کچھ نہیں پتا۔
آمنہ حیدر سے سفارتخانے کےحکام نے کہا کہ آپ کو سفارتخانے پہنچنا پڑے گا، ورنہ نہیں بچا سکیں گے، اگلی کوئی بس نہیں، آپ آسکتی ہیں توٹھیک ہے۔
آمنہ حیدر نے بتایا کہ انہوں نے سفارتخانے کےحکام سے کہا وہ تو یہاں پر پھنس جائیں گی لیکن آگے سے سفارتخانے کے حکام نے جواب دیا کہ ’آئی ایم سوری‘ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
Comments are closed.