بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سال پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.