امریکا کے صدر جوزف بائیڈن نے پاکستانی امریکن زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کردیا۔ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی کی توثیق کردی گئی تو وہ وفاقی ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلم امریکی ہوں گے۔
زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر Menendez کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔
امریکا کے صدر بائیڈن کے اقدام پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے اظہار تشکر کیا۔
اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اس مہم میں پیش پیش تھے کہ مسلم امریکنز کو مناسب نمائندگی دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زاہد قریشی کی بحیثیت وفاقی جج نامزدگی تاریخی لمحہ ہے اور وہ صدر جو بائیڈن، سینیٹر بوکر، سینیٹر شومر اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ اقدام ممکن بنایا۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ 35 لاکھ مسلمان امریکا میں آباد ہیں، اب تاریخ میں پہلی بار ان کی نمائندگی ہوسکے گی۔
Comments are closed.