جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستانیوں کی بڑی تعداد کیلئے ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا وائرس کی  ویکسین کی خریدی ہوئی پہلی کھیپ پاکستا ن پہنچ گئی، پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کی دوسری کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی، ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کے کلینیکل ٹرائل پاکستان میں کیے گئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 8 لاکھ  سے زائد ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہیں، پاکستان میں ویکسینیشن کا آغاز سائنو فارم سے کیا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ سائنوفارم کی 5 لاکھ خوراکیں آج پہنچ چکی ہیں، سائنوفارم کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں کل بھی پاکستان پہنچیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.