پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 بقیہ میچوں میں اسلام آباد کی نمائندگی کیلئے تیار جنوبی افریقی کرکٹر جانیمن ملان کا کہنا ہے کہ وہ اردو میں جانِ من کا مطلب جانتے ہیں اور پاکستانیوں کا ’جانِ من‘ بننے کے منتظر ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جانیمن ملان نے کہا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے کیلئے پرجوش ہوں، اس فرنچائز کے بارے میں بہت سی زبردست باتیں سن رکھی ہیں۔‘
جنوبی افریقی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے ابھی ہی معلوم ہوا کہ جانیمن کے اردو میں کیا معنی ہیں، لہذا میں کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانیون کا ’جانِ من‘ بن سکوں۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’یونائیٹڈ وی وِن‘ کا بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔
پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔
Comments are closed.